کوئٹہ.: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی انفارمیشن سیکرٹری اسد سفیر شاہوانی نے اپنے ایک بیان میں بی این پی خاران کے رہنما منظور عیسی زئی کا گجرنوالہ پنجاب میں بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ھیکہ منظور عیسی زئی خاران کے ایک زمیندار بھی ہیں جنکو پنجاب پیاز منڈی میں ڈاکووں نے لوٹ کر قتل کی ہے جسکے خلاف بلوچستان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت منظور عیسی زئی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیئے فوری طور پر اقدامات کرے بہ صورت دیگر بی این پی بلوچستان بھر میں سخت ترین احتجاج کریگی انھوں نے کہا کہ منظور عیسی زئی ایک نوجوان سیاسی کارکن ہیں انکے قتل نے اہل بلوچستان کے نوجوانوں کو ہلا کر رکھ دی ہے اسد سفیر شاہوانی نے صوبے کے تمام قوم پرست جماعتوں سے منظور عیسی زئی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیئے تمام تر فورم پر آواز بلند کرنے کی اپیل کی
