پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجویز منظور

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجویز منظور

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد : مشیر خزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجویز منظور کی گئی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔ آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی غور کیا گیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق نئے طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق 3 ماہ پیشگی تیاری ممکن ہوسکے گی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ای سی سی 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی بھی منظوری دیدی۔ چینی کی درآمد سے آئندہ سیزن کے آغاز تک وافر ذخائر ضرورت کیلئے دستیاب ہوسکیں گے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق نیاپاکستان ہاوَسنگ کے تحت بینک فنانسنگ پرمارک اپ سبسڈی 10 سال کیلئے ہوگی۔ اعلامیہ کے مطابق پانچ مرلہ کے گھرکیلئے پہلے پانچ سال مارک اپ 5 فیصد اور اگلے پانچ سال کیلئے 7 فیصدہوگا۔ 3 سے 5مرلہ گھرکی قیمت35لاکھ تک ہوگی اس پرسبسڈی دی جائے گی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق دس مرلہ گھر پرسبسڈی 60 لاکھ کی قیمت تک ہوگی۔ سستے گھروں کیلئے 10 سال کیلئے 33 ارب روپےرکھے گئے ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ اجلاس میں پاک فوج کو رواں سال پاسکو سے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی۔ یہ گندم ادائیگی پر پاسکو سے فوج کو فراہم کی جائے گی۔ اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے سال2020 کیلئے تمباکو کی کم ازکم قیمت کی منظوری دے دی۔ قیمت کی منظوری پرائس اینڈ گریڈرویژن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں دی گئی۔ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ ای سی سی نے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر اور سرکاری محکموں کیلئے نئے سسٹم کی منظوری دے دی۔ اس منصوبے کیلئے 4.18کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!