تانیہ ایدروس کے استعفے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

تانیہ ایدروس کے استعفے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس کے استعفے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق معاون خصوصی بننے کے بعد تانیہ ایدروس نے ایک ڈیجیٹل کمپنی رجسٹر کرائی جس کو ایس ای سی پی میں رجسٹر کیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ کمپنی ایک نان پرافٹ ادارے کے طور پر رجسٹر کرائی گئی ہے جس کے ڈائریکٹرز میں جہانگیر ترین بھی شامل تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین کے وکیل بھی کمپنی کے ڈائریکٹر تھے، تانیہ ایدروس کا کمپنی کا ڈائریکٹر ہونا مفادات کا ٹکراوَ تھا۔ ذرائع کے مطابق کمپنی ایک غیر منافع بخش ادارے کے طور پر رجسٹر کرائی گئی، جہانگیر ترین نے اپریل 2020 میں کمپنی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے گوگل کی جنوبی ایشیا کی کنٹری منیجر کے طور پر 2008 سے 2016 تک کام کیا اور پھر انہیں گوگل کے پراڈکٹ، پیمنٹ فار نیکسٹ بلین یوزر پروگرام کی ڈائریکٹر بنادیا گیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے2019 میں انہیں پاکستان بلا کر ڈیجیٹل پاکستان کیلئے معاون خصوصی کی ملازمت دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!