حریم شاہ کا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے خلاف عید کے بعد اہم انکشافات کا اعلان

حریم شاہ کا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے خلاف عید کے بعد اہم انکشافات کا اعلان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے عیدالاضحی کے بعد پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے خلاف انکشافات کا اعلان کردیا۔ اسکینڈلز کی زد میں رہنے والی حریم شاہ نے ماضی میں جہاں حکمران جماعت پی ٹی آئی کو نشانہ بنایا تو وہیں ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو بھی سوشل میڈیا پر تماشا بنا ڈالا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگلی باری پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ہے، بقرعید کے بعد دونوں جماعتوں کے حوالے سے اہم انکشافات کروں گی۔
حریم شاہ نے ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میری پسندیدہ جماعت پاکستان تحریک انصاف ہے اور میری تمام تر ہمدردیاں بھی اس کے ساتھ ہیں، میں امید کرتی ہوں کہ پی ٹی آئی اپنی کارکردگی بہتر بنائے گی تاکہ وہ آئندہ بھی اقتدار میں آسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!