منی لانڈرنگ کیس، شریف خاندان کے لیے کام کرنے والا اہم ملزم گرفتار

منی لانڈرنگ کیس، شریف خاندان کے لیے کام کرنے والا اہم ملزم گرفتار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور: قومی احتساب بیورو نے منی لانڈرنگ میں شریف خاندان کو معاونت فراہم کرنے والے اہم ملزم کو حراست میں لے لیا۔ شریف خاندان کےخلاف مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیشرفت اُس وقت سامنے آئی جب قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف گروپ کے سی ایف او عثمان کو حراست میں لیا۔ نیب ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محمد عثمان شریف خاندان کی مبینہ منی لانڈرنگ کیس کا اہم ملازم ہے، اس حوالے سے نیب کے پاس اہم ثبوت و شواہد بھی موجود ہیں۔ قومی احتساب بیورو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ’محمد عثمان بطور سی ایف او شریف خاندان کے اکاؤنٹس پر نظر رکھتا تھا، ملزم غیر قانونی طریقے سے شریف خاندان کے لیے پیسہ باہر بھیجنے میں بھی ملوث ہے‘۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے محمد عثمان کی گرفتار کی تصدیق کی جبکہ نیب کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل نیب محمد عثمان کو منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال مئی میں نیب نے منی لانڈرنگ اور غیر قانون طریقے سے پیسے بنانے پر شریف خاندان کے خلاف 7 ارب روپے کا ریفرنس تیار کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!