لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں اشتہاریوں نے گرفتاری کے لیے آنے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس سے اے ایس آئی سمیت دو اہلکار زخمی ہو گئے، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق رائے ونڈ کے موضع لدھیکی میں چوکی انچارج نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ منشیات فروش صفدر پریمی کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا، ملزموں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس سے اے ایس آئی اکرم اور کانسٹیبل سجاد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ اشتہاری صفدر پریمی فرار ہو گیا، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کرکے مفرور ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
