کنال اراضی کیس : نیب نے مریم نواز کو11اگست کو طلب کرلیا

کنال اراضی کیس : نیب نے مریم نواز کو11اگست کو طلب کرلیا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب ) نے 200 کنال اراضی کیس میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو طلب کرلیا ، اس حوالے سے نوٹس جاری کردیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما مریم نوازکو 11 اگست کی صبح 11 بجے نیب میں طلب کیاگیا ہے ۔ مریم نواز پر 200 کنال اراضی غیر قانونی طور پر اپنے نام کروانے کا الزام ہے، 2013 میں رائے ونڈ میں مریم نواز کے نام 2 سو کنال زمین منتقل کی گئی ،جبکہ 100کنال زمین شہباز شریف اور 100 کنال زمین نواز شریف کے نام منتقل کی گئی،تاہم زمین منتقلی میں ا یل ڈی اے کے قواعد کو نظر انداز کیا گیاہے ۔ شریف فیملی کی زمین کے ارد گرد تمام رقبے کو گرین لینڈ قرار دیا گیا ہے ۔ نیب نے سابق ڈی سی او نور الا امین مینگل اور احد چیمہ سے بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے ۔ مریم نواز کی طلبی کا نوٹس جاتی امراء روانہ کردیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!