دو لڑکیوں کی شادی کا معاملہ: ‘دلہا’ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے، شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

دو لڑکیوں کی شادی کا معاملہ: ‘دلہا’ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے، شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے مبینہ طور پر 2 لڑکیوں کے شادی کے معاملے میں جنس تبدیلی کے بعد لڑکی سے لڑکا بننے کے دعویدار مبینہ دلہا علی آکاش عرف (عاصمہ بی بی) کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے اور اس کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ ساتھ ہی عدالت کے جج نے یہ ریمارکس بھی دیے ہیں کہ اس ملک کو غیرسرکاری تنظیموں (این جی اوز) نے تباہ کردیا ہے، لڑکی کی لڑکی سے شادی ویزے حاصل کرنے کا آسان حل ہے۔ عدالت عالیہ کے پنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے ٹیکسلا میں مبینہ طور پر 2 لڑکیوں کی شادی کے خلاف اور بیٹی کی حوالگی کے لیے والد کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت پولیس نے دلہن نیہا علی کو عدالت میں پیش کیا، جس پر جج نے استفسار کیا کہ دلہا علی آکاش عرف (عاصمہ بی بی) کہاں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!