بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء وسابقہ ممبر ضلع کونسل کوئٹہ عزیزاللہ شاھوانی نے کہا کہ سانحہ سول ہسپتال 8 اگست 2016 جس میں امن کے دشمنوں نے دہشت گردی کے زریعئے کئی لوگوں کو شہید کردیا تھا جس میں عام شہریوں سمیت کئی ناموراور سینئر وکلاء بھی شامل تھے جن کا غم آج بھی بلوچستان کےعوام کے دلوں میں زندہ ھے ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر بھر میں شہدائے 8 اگست 2016 کی چوتھی برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی جارہی ھے مگر افسوس کہ اس واقع کے زمہ دار دہشت گردوں کو نہ تو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا اور سزا تک نہی دی گئی جوکہ لمحہ فکریہ ھے آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سانحہ سول ہسپتال ک شہداء کے لیئے قران خوانیوں کا سلسلہ جاری ھے پورہ بلوچستان سوگوار ھے امن کے دشمنوں اور کے خلاف بی این پی آج بھی اپنی جدوجہد جاری رکھے ھوئے اللہ پاک اس سانحہ کے شہداء سمیت دیگر شہیدوں کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائیں آمین






