کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے چار اضلاع میں کورونا وائرس کے 14 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مصدقہ تعداد11835 ہوگئی، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید34 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔ محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز 475 افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کے دوران صوبے کےچار اضلاع میں 14 مریضوں میں وائرس کی تشخص ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مصدقہ تعداد 11835 ہوگئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 37 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والوں کی مصدقہ تعداد 10304 ہوگئی ہے جبکہ 1394 زیر علاج ہیں اور 101 افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا سے 137 مریضوں کی اموات واقع ہوئی ہے ۔






