ن لیگی کی خاموشی ‘ پیپلز پارٹی سے آئندہ حکمت عملی غور شروع کر دیا

ن لیگی کی خاموشی ‘ پیپلز پارٹی سے آئندہ حکمت عملی غور شروع کر دیا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور:پاکستان پیپلزپارٹی نے آل پارٹیز کانفرنس کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی خاموشی کے بعد آئندہ کی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا۔مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے عید الاضحی کے بعد آل پارٹیز کانفرنس کی مناسبت سے راہبر کمیٹی کا اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اس حوالے سے تاحال کوئی پیشرفت سامنے نہیں آسکی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن) کی خاموشی کے بعد آئندہ کی حکمت عملی سمیت دیگر جماعتوں سے اہم بیٹھک پر غور شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق (ن) لیگ نے اے پی سی سے متعلق یقین دہانی کرائی تھی لیکن عیدگزرنے کے باوجود (ن)لیگ تاحال خاموش ہے جس پر پیپلزپارٹی نے اے پی سی بلانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے اے پی سی بلا کر (ن) لیگ کو دعوت دینے پر غور کیا جا رہا ہے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اے پی سی نہیں بلائی گئی تو دیگر اپوزیشن جماعتوں سے اہم بیٹھک ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!