وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلوں،ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری

وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلوں،ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد :وفاقی بیورو کریسی میںبڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں، ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ طور پر جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ ڈاکٹر عِصمت طاہرہ ایڈیشنل سیکرٹری تخفیفِ غربت ڈویژن تعینات کر دیا ہے جبکہ پنجاب حکومت میں تعینات گریڈ 21 کی مسز بشریٰ امان ایڈیشنل سیکرٹری صدر سیکرٹریٹ پبلک تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ڈاکٹر اعجاز منیر کی 17 سے 22 اگست تک رخصت منظورکرلی گئی جبکہ ڈاکٹر اعجاز منیر کی غیر موجودگی میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کا اضافی چارج سپیشل سیکرٹری کو تفویض کر دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے عرفان علی او ایس ڈی بنا دیئے گئے۔تقرری کے منتظر گریڈ 19 کے محمد طاہر ڈپٹی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن ، محمد ناصر خان ڈپٹی سیکرٹری آبی وسائل ڈویژن ،ڈپٹی سیکرٹری آبی وسائل ڈویژن ناطق حسین ڈپٹی سیکریٹری مواصلات ڈویژن تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔ڈپٹی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن شاہد احمد کی 22 مارچ 2021 سے ریٹائرمنٹ،ڈپٹی سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سعید احمد کی 28 فروری 2021 سے ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق جوائنٹ سیکرٹری وفاقی تعلیم و تربیت ڈویژن سید عمیر جاوید کا تبادلہ کر دیا گیا ہے جبکہ سید عمیر جاوید کی خدمات مسابقتی کمیشن آف پاکستان کو واپس لے لی گئیں ہیں ۔تقرری کے منتظر گریڈ 20 کے محمد رمضان اعوان جوائنٹ سیکرٹری ریونیو ڈویژن،گریڈ 20 کے اعجاز احمد میمن جوائنٹ سیکرٹری قومی ورثہ ڈویڑن تعینات کر دیا گیا ہے ۔اوورسیز ڈویژن میں ڈیپوٹیشن پر تعینات سیکشن افسر انتخاب احمد کی خدمات ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو واپس کر دی گئیں ہیں ۔سیکشن افسر قانون و انصاف ڈویژن محمد کامران سیکشن افسر ہاﺅسنگ ڈویژن جبکہ سیکشن افسر کامرس ڈویژن ٹیکسٹائل وِنگ وجیہہ بشیر سیکشن افسر نیشنل فوڈ سکیورٹی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے ۔سیکشن افسر امورِ کشمیر ڈویژن فرحت مشتاق سیکشن افسر نیشنل فوڈ سکیورٹی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے ۔وزارتِ خارجہ میں تعینات سیکشن افسر محمد فاروق کے ڈیپوٹیشن میں 28 نومبر 2021 تک توسیع کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!