ایران میں حزب اللہ کمانڈر بیٹی سمیت قاتلانہ حملے میں ہلاک

ایران میں حزب اللہ کمانڈر بیٹی سمیت قاتلانہ حملے میں ہلاک

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

تہران: ایران کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کا ایک اہم کمانڈر حبیب داﺅد اور اس کی بیٹی مریم کو دن دیہاڑے دارالحکومت تہران میں قتل کر دیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ شام کو تہران کے شمال میں شاہراہ پاسداران انقلاب پر پیش آیا۔مقامی صحافیوں نے بتایا کہ حبیب داﺅد اور اس کی بیٹی مریم کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ابو مہدی المہندس بلڈنگ کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ حنملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ایران کی نیوز ایجنسی نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ یہ واقعہ شاہراہ پاسداران انقلاب پر بوستان کوالنی میں پیش آیا۔مسلح افراد کی فائرنگ سے دونوں باپ بیٹی ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی پولیس نے اس واقعے پر کوئی رد عمل جاری نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!