چمن ‘ تفتان بارڈر کھولنے ‘ ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے اعلیٰ حکام سے رابطے کرینگے ‘ آغا حسن بلوچ

چمن ‘ تفتان بارڈر کھولنے ‘ ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے اعلیٰ حکام سے رابطے کرینگے ‘ آغا حسن بلوچ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا حسن بلوچ سے ان کی رہائش گاہ پر بزرگ ٹرانسپورٹر میر حاجی جمعہ خان بادینی ‘ میر شفیع محمد بادینی ‘ محمود بادینی نے ملاقات کی ملاقات میں کوئٹہ ‘ نوشکی‘ چاغی ‘ تفتان ‘ خاران کے ٹرانسپورٹرز کے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم بلوچستان کے تمام طبقہ فکر کے مسائل کو حل کریں ہر فورم پر عوامی مسائل کے حل کیلئے آواز بلند اور جدوجہد کریں ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ چمن کے تاجران کے جو بھی جائز مطالبات ہیں ان کو تسلیم کرتے ہوئے عملی اقدامات کرے اور چمن بارڈر کھولا جائے قوانین و ضوابط اخلاق کو ملحوظ خاطر رکھ کر تاجروں کو سہولت دی جائے انہوں نے کہا کہ تفتان ایران جو بین الاقوامی بارڈر ہے دونوں ممالک کے لوگ صدیوں سے تجارت کرتے آ رہے ہیں اب چونکہ ٹرانسپورٹرز کیلئے حکومت نے مختلف جگہوں پر چیک پوسٹیں قائم کی ہیں اس نے عوامی ٹرانسپورٹز ذہنی کوفت میں مبتلا ہو رہے ہیں کسٹم اور دیگر ادارے قوانین پر عمل کریں چیک پوسٹیں بنانے سے ٹرانسپورٹرز اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اشیاءخوردونوش کے کاروبار پر قدغن لگانے کا عمل بھی ناقابل برداشت ہے انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ کسٹم اور دیگرمتعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام کوشش ہو گی کہ ملاقات کر کے ٹرانسپورٹرز اور کاروباری افراد کے مسائل سے آگاہ اور حل کروائیں تاکہ بلوچستان ترقی کی جانب گامزن ہو چکے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!