نئی دہلی،ائیرانڈیا کا مسافر طیارہ حادثے کاشکار‘19افراد ہلاک ، 100سے زائد زخمی

نئی دہلی،ائیرانڈیا کا مسافر طیارہ حادثے کاشکار‘19افراد ہلاک ، 100سے زائد زخمی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نئی دہلی: بھارتی ریاست کیرالہ کے کوزی کوڈ نامی شہر میں گزشتہ روز ایئر انڈیا ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل کر حادثے کا شکار ہوگیا،حادثے کے نتیجے میں 20افراد ہلاک100سے زائد زخمی ہوگئے جن میں 40افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،طیارہ حادثے کے بعد دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق دبئی سے آنے والا مسافر طیارہ آئی ایکس 1344 بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر کوزی کوڈ میں رن وے پر پھسل کر حادثے کا شکار ہوگیا۔طیارے میں 191 افراد سوار تھے ،طیارہ حادثے میں 20 افراد ہلاک 100 سے زائد زخمی ہوگئے،جن میں 40افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔طیارے میں سوار زیادہ تر مسافرکورونا وباءکی وجہ سے دبئی میں پھنسے ہوئے تھے۔ترجمان ائیر انڈیا کے مطابق خراب موسم کے باعث طیارہ حادثے کاشکار ہوا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!