کراچی: کلفٹن میں بھائی نے ‘غیرت کے نام پر’ بہن کو قتل کردیا

کراچی: کلفٹن میں بھائی نے ‘غیرت کے نام پر’ بہن کو قتل کردیا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں بھائی نے ‘غیرت کے نام’ پر اپنی بہن کو قتل کردیا۔ کلفٹن میں ہفتے کی دوپہر میں پیش آنے والے اس واقعے کو پولیس غیرت کے نام پر قتل قرار دیا جارہا ہے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ بلاک 2 میں مرین ڈرائیو پر حسنین قمر نامی شخص نے اپنی 19 سالہ بہن نورالہدیٰ گولی چلادی۔ اس حوالے سے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ لڑکی کو شدید زخمی حالت میں جے پی ایم سی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دیا، ان کے بقول لڑکی کے سر پر گولی لگی تھی۔ واقعے کی مزید تفصیلات سے متعلق سینئر سپرنٹنڈٹ پولیس (ایس ایس پی) جنوبی شیراز نذیر نے ڈان کو بتایا کہ حسنین قمر نے نام نہاد غیرت کے نام پر اپنی بہن کو قتل کرنے کا ‘اعتراف’ کرلیا جبکہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے بتایا کہ وہ ڈی ایم سی ساؤتھ لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں سب انسپکٹر ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ ملزم کے پاس اپنے مرحوم والد کا اسلحہ موجود تھا، ملزم کے مرحوم والد (اسی محکمے میں سابق ڈائریکٹر تھے) اور ملزم کو سن کوٹہ پر محکمے میں ملازمت ملی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم کو اس کے والد کا اسلحہ اس کے نام پر الاٹ کیا گیا تھا جبکہ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بہن پڑوس میں کسی سے بات کرتی تھی اور ‘اس کی جانب سے بہن کو مسلسل بات کرنے سے روکا گیا تھا’۔ علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ جب آج ملزم کے چھوٹے بھائی نے ان دونوں کی ‘مسلسل بات چیت’ کے بارے میں بتایا تو ملزم نے پستول نکال کر لڑکی کے سر پر گولی مار دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!