کوئٹہ :پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سےکرٹرےٹ کے جاری کردہ بےان مےں 8اگست 2016کے دہشت گردانہ ، سفاکانہ واقعہ کی شدےد مذمت اور شہےد وکلاءودےگر افرادکو زبردست الفاظ مےں خراج عقےدت پےش کےا گےا ہے بےان مےں کہا گےا ہے کہ 8اگست کے دہشت گردانہ واقعہ مےں صوبہ کو قابل ترےن ، محنتی وکلاءسے محروم کےا گےا تھا ، دہشتگردی کے اس واقعہ کے خلاف تحقےقاتی کمےشن سپرےم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عےسیٰ کی سربراہی مےں قائم ہوئی۔ جسٹس قاضی فائز عےسیٰ نے رپورٹ شائع کےا تھا جس مےں وزارت داخلہ اور دےگر اےجنسےوں کو ذمہ دار قرار دےاگےا تھا لےکن تحقےقاتی رپورٹ پر آج تک کوئی عملدرآمد نہےں ہوا ہے۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع مےں دہشت گردانہ درجنوں واقعات ہوئے لےکن کسی بھی واقعہ مےں ملوث دہشت گردوں کی نشاندہی ، گرفتاری عمل مےں نہےں لائی گئی ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دہشت گردی کی حوصلہ شکنی کی بجائے حوصلہ افزائی ہورہی ہے اور اس طرح ملک مےں 70ہزار سے زےادہ پشتون عوام دہشت گردی مےں شہےد ہوچکے ہےں بےان مےں کہا گےا ہے کہ پشتونخوامےپ نے شروع دن سے دہشتگردی کی مخالفت کی ہے اور آج بھی دہشت گردی کے خلاف ہے ۔ حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی نہ کرنا دہشتگردی کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے بےان کے آخر مےں شہےد وکلاءکو اےک بار پھر زبردست خراج عقےدت پےش کرتے ہوئے مطالبہ کےا گےا ہے کہ 8اگست کے واقعہ کی تحقےقاتی رپورٹ پر فوری عملدرآمد کی جائے تاکہ آئندہ اےسے واقعات کا تدارک ہوسکےں






