پاکستان: کورونا کیسز 284121، اموات 6082

پاکستان: کورونا کیسز 284121، اموات 6082

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پاکستان میں مسلسل نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے، جبکہ اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں12 ویں سے 14 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 634 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 8 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 644 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 121 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 82 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس کے ملک میں 17 ہزار 791 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 791 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 60 ہزار 248 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!