اسلام آباد :ای سی سی نے روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک کو مالی امداد کی فراہمی کی اصولی منظوری دے دی۔ بدھ کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ای سی سی نے روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک کو مالی امداد کی فراہمی کی اصولی منظوری دے دی،پی آئی اے کے ذمے روز ویلٹ ہوٹلز کے 10 کروڑ ڈالرز کے واجبات ادا کئے جاسکیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے روز ویلٹ ہوٹلز کے مالی معاملات کو بروقت حل کرنے کی ہدایات بھی جاری کریں،ای سی سی نے پائیدار ترقی کے اہداف کے پروگرام کیلئے 8 ارب سے زائد کے فنڈز جاری کرنے کی سمری بھی منظور کرلی۔ اعلامیہ کے مطابق اے ڈی بی کو آف شور بانڈز کے اجراءکی بھی منظوری دے دی گئی ،یہ بانڈز مارکیٹ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے جاری کئے جائیں گے،اجلاس میں کامیاب جوان پروگرام تمام شہریوں کے لئے بلا امتیاز شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی ،اجلاس میں ٹریول اور ٹوارازم کاروبار کے لیے سالانہ فیس کی چھوٹ کی منظوری بھی دے دی گئی،اس اقدام سے ایک سال کے دوران 17 ارب روپے کی سہولت مل سکے گی۔ اعلامیہ کے مطابق سارک کویڈ 19 ایمرجنسی فنڈز کے لئے اضافی تین ملین ڈالرز کی فراہمی کی منظوری بھی دے دی گئی ،ای سی سی نے کورونا کے حوالے سے 540 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی،ای سی سی نے 5 کروڑ روپے تک کے ری فنڈز کیلئے 40 ارب روپے کی فراہمی کی سمری منظور کرلی






