بسیمہ :جمعیت علما اسلام بسیمہ کے امیر قبائلی رہنما میر خدارحیم عیسی زئی ، ناب امیر مولانا محمداسحاق ، ناظم عمومی ، حافظ فضل الرحمان ، معاون فنانس ، حافظ محمد اکبر ، سرپرست حافظ عبدالواحد کے ہمراہ گزشتہ شب زلزلے سے متاثرہ علاقہ ساجد جو کا دورہ کیا دورہ کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بسیمہ کے علاقے ساجد میں درجنوں گھر منہدم ہو گئے ہیں جبکہ 350 گھر متاثرہ ہوئے ہیں پورے علاقے میں ایک گھر سلامت نہیں سب گھروں میں دارڈیں پڑ گئے ہیں ہماری مائیں بہنیں کھلے آسمان تلے میدان میں تپتی دھوپ پہ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ایم پی اے واشک حاجی زابد علی ریکی کو تفصیلات سے آگاہ کیا ہے ایم پی اے واشک کے وزیر داخلہ اور پی ڈی ایم اے سے رابطہ کے بعد ڈی سی واشک کے توسط سے ساجد جو کیلے خیمے اور ضروری سامان شام تک پہنچیںگے۔






