واشک :بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نزیر احمد بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات کی زلزلہ نے ضلع واشک کے تحصیل بسیمہ میں تباہی مچا دی ہے بسیمہ کے علاقے ساجد کلتو و دیگر علاقوں میں لوگوں کے گھر منہدم ہو چکے ہیں جس کی باعث وہ بے یار و مددگار کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں لوگ شدید مشکلات سے دوچار انہوں نے وفاقی/صوبائی حکومت این ڈی ایم اے پی ڈی ایم اے و دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل بسیمہ کے متاثرہ علاقوں میں فوری اور ہنگامی بنیادوں پر امدادی سامان راشن کی ضرورت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان کی دادرسی ہو۔
