کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر+ نمائندگان) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنیوالے مختلف حادثات اور واقعات میں سات افراد جاں بحق تین زخمی ہوگئے حب سے نشہ کے عادی شخص کی نعش برآمد کرکے پولیس نے ورثاءکے حوالے کردی ۔گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوشکی کے رہائشی منصور احمد جاں بحق ہوگیا پولیس نے ضابطہ کی کاروائی کی بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی جبکہ کوئٹہ سے ملحقہ علاقے دشت تیرہ میل میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ سے بشیر احمدجاں بحق ہوگیا ،لیویز کے مطابق واشک کے علاقے ناگ میں پنجگور سے قلات جانے والی گاڑی کو پیش آنیوالے حادثے میں الطاف نامی شخص جاں بحق جبکہ اس کا والد عبدالقادر زخمی ہوگیا جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔ہفتے کے روز بلوچستان کے علاقے حب میں واقع حب ڈیم میں نہاتے ہوئے16 سالہ شاہ زیب ولد سبیل شاہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جبکہ گڈانی اسٹاپ کے قریب واقع پل کے نیچے سے پولیس نے ایک شخص کی نعش برآمد کرکے شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا نعش ورثاءکے حوالے کردی گئی ہے ،سنجاوی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی ٹھیکیدار رحیم خان جاں بحق ہوگیا ۔گوادر کے علاقے دشت میں گوادر سے تربت جانے والی گاڈی اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں مہراللہ نامی شخص جاں بحق جبکہ جعفر اور لیاقت نامی افراد زخمی ہوگئے ، ڈیرہ بگٹی کے علاقے سیلابی میں پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی نعش ضابطہ کی کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی ہے ۔
