کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر بند سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھول دی گئیں ،او پی ڈیز میں کورونا وائرس کے احتیاطبی تدابیر پر عملدرآمد کو ناگزیز قرار دیا گیا ہے ۔ سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین خان جمالدینی کے مطابق بلوچستان کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کھول دی گئی ہیں او پی ڈیز میں کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر اورایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری ہسپتالوں کا عملہ بلاتعطل صحت کی معیاری سروسز کی فراہم کررہی ہے ، صوبے میں طبی ریلیف کے لیے دستیاب سہولیات کی استعداد کار اور دائرہ کو مزید وسیع کیا جاے گا۔انہوں نے بتایاکہ محکمہ صحت بلوچستان کورونا وائرس سیل کے بروقت اقدامات کورونا وائرس کی روک تھام میں موثر ثابت ہوئی ہے ، کورونا کی غیر معمولی صورتحال میں محکمہ صحت بلوچستان نے پوری ذمہ داری کا مظاہرہ کیاہے ۔
