جعلی اکاونٹس کیسز میں آصف علی زرداری سمیت 13 ملزمان کی چارج شیٹ جاری

جعلی اکاونٹس کیسز میں آصف علی زرداری سمیت 13 ملزمان کی چارج شیٹ جاری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد :جعلی اکاونٹس کیسز میں آصف علی زرداری سمیت 13 ملزمان کی چارج شیٹ جاری کر دی گئی ۔ ہفتہ کو احتساب عدالت نے پارک لین کمپنی ریفرنس کی 17 صفحات کی چارج شیٹ جاری کردی جس کے مطابق آصف زرداری نے یونس قدوائی اور اقبال میمن کے ذریعے جعلی کمپنی پارتھینون بنائی، آصف زرداری نے فراڈ کے ذریعے نیشنل بنک سے قرض کا منصوبہ بنایا، آصف علی زرداری نے جعلی کمپنی سے رقم اپنی کمپنی کے اکاونٹ میں منتقل کی۔چارج شیٹ کے مطابق ڈیڑھ ارب روپے کی رقم کی کرائم پروسیڈ چھپانے کے لیے جعلی اکاونٹس میں گھمائی گئی۔ سابق صدر آصف علی زر داری نے کہاکہ تمام الزامات کو سمجھ چکا، مسترد کرکے اپنا مکمل دفاع کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!