کوئٹہ( پ ر) قبائلی رہنماءظہور گل دہوار،علی احمد لہڑی،نصیر احمد بنگلزئی، حبیب اللہ دہوار، محمد صادق بنگلزئی نے سابق رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی کو یوم آزادی کے موقع پر کامیاب ریلی کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریلی میں مستونگ سے تعلق رکھنے والے قبائلی معتبرین سیاسی کارکنوں کی شرکت سردار کمال خان بنگلزئی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے ۔ اپنے جاری مشترکہ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ سردار کمال خان بنگلزئی نے بحیثیت عوامی نمائندے مستونگ کے عوام کیلئے جو خدمات سرانجام دیئے ہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ، مستونگ کے لوگ گزشتہ دور حکومت میںعوام کی فلاح بہبود کیلئے شروع ہونے والے منصوبوں سے استفادہ حاصل کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکن آئندہ انتخابات کیلئے تیاری کریں بلدیاتی اور عام انتخابات میں کسی کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ۔
