گوادر :دشت کے علاقے میں دو گاڑیوں میں تصادم ، بلوچی اکیڈمی کوئٹہ کے چیئرمین ممتاز یوسف کا بھائی جان بحق دو افراد شدید زخمی ،تفصیلات کے مطابق گوادر ٹو تربت روڈ پر دشت کے علاقے میں دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم ہوا ہے آمدہ اطلاعات کے مطابق گوادر سے تربت جانے والی کرولہ گاڈی اور ٹرک کے مابین تصادم ہوا جس میں مہراللہ ولد نصیراحمد ساکن آبسر موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ جعفر ولد شوکت اور لیاقت نامی شخص شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا،جان بحق شخص بلوچی زبان کے نامور شاعر اور بلوچی اکیڈمی کے چیئرمین ممتاز یوسف کے بھائی بتایا جاتا ہے۔
