رخشان میرا گھر ‘ زلزلہ متاثرین کی بھرپور مدد کی جائیگی ‘ کریم نوشیروانی

رخشان میرا گھر ‘ زلزلہ متاثرین کی بھرپور مدد کی جائیگی ‘ کریم نوشیروانی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

خاران: بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی سینئر نائب سابق وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے ضلع واشک کے تحصیل بسیمہ کے علاقے ساجد میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر افسوس اور متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے بسیمہ ساجد کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر زلزلہ متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میر عبدالکریم نوشیروانی نے زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا علاقائی معتبرین میر محمد اسماعیل سمالانی حاجی عبد الحکیم سمالانی نے میر عبدالکریم نوشیروانی کو زلزلے سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا، اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے خاران کے رہنما میر جمال نوشیروانی، ضلعی صدر حاجی نور احمد ملازئ، جنرل سیکرٹری میر منظور احمد رند میر عبدالکریم نوشیروانی کے ہمراہ تھے میر عبدالکریم نوشیروانی نے ساجد کے زلزلہ متاثرین کےلئے اپنی طرف سے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خاران اور واشک ڈسٹرکٹ میرا گھر ہیں واشک ڈسٹرکٹ کے علاقہ ساجد بسیمہ ناگ رخشان سمیت پورے واشک ضلع کے عوام کے میرے اوپر احسانات ہیں 1985 سے واشک اور خاران کے عوام نے مجھے ووٹ دیکر عزت بخشی ہے میں احسان فراموش نہیں ہوں میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ حالیہ زلزلے سے بسیمہ ساجد میں کافی نقصانات ہوئے ہیں لوگوں کے رہائشی مکانات بڑی تعداد میں منہدم اور سینکڑوں رہائشی مکانات ناکارہ اور ناقابل استعمال ہوچکےہیں لوگ عورتیں بچے بزرگ سب شدید گرمی اور دھوپ میں کھلے آسمان تلے پڑے ہیں اس سلسلے میں میں پی ڈی ایم اے سمیت صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہکرتا ہوں خصوصا صوبائی وزیر رخشان ڈویڑن میر عارف جان محمد حسنی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان صاحب سے کہ بسیمہ ساجد کے زلزلہ متاثرین کی ہنگامی بنیادوں پر مدد کریں امدادی سامان راشن خیمے اور موبائل میڈیکل کیمپ کے انتظام کے ساتھ ساتھ زلزلہ متاثرین جن کے رہائشی مکانات جو کحچے ہوئے کے باعث مکمل منہدم اور سینکڑوں کی تعداد میں ناکارہ ہوچکےہیں ان زلزلہ متاثرین کےلئے حکومتی سطح پر رہائشی مکانات کی تعمیر کا جلد بندوبست کیا جائے حکومتی سطح پر متاثرین کو ان کے مکانات کی تعمیر کے لیے نقد رقم فراہم کیا جائے وہ اپنے حساب سے ہنگامی بنیادوں پر اپنے لئے رہائشی مکانات تعمیر کرینگے میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ بے گھر ہونے کے باعث لوگ کھلے آسمان تلے مختلف بیماریوں کے شکار ہونگے، اس حوالے سے بلوچستان حکومت کو جلد توجہ دینا چاہیے میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا مجھ سمیت علاقے کے ایم این اے ایم پی اے اور سابق وزیر میر مجیب الرحمن محمد حسنی کو بھی بسیمہ ساجد زلزلہ متاثرین کی فوری بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، میں انشاللہ ہر سطح پر بسیمہ ساجد کے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے اپنا کردار ادا کرونگا اور اپنی طرف سے مذکورہ زلزلہ متاثرین کےلئے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!