فلسطینیوں کو کبھی شکست سے دو چار نہیں ہونے دیں گے، ترک صدر

فلسطینیوں کو کبھی شکست سے دو چار نہیں ہونے دیں گے، ترک صدر

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ابوظہبی: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ فلسطینیوں کو کبھی شکست سے دو چار نہیں ہونے دیں گے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر اردوان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کا اسرائیل سے کیا جانے والا متنازع معاہدہ پریشان کن ہے، فلسطین کے خلاف اس اقدام کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ فلسطین متحدہ عرب امارات سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کرسکتا ہے اور ایسا ہی ہم بھی کرسکتے ہیں، ترک وزیر خارجہ کو ضروری ہدایات دے دی ہیں۔ترک صدر نے مزید کہا کہ ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!