صنعائ:یمن کی البیضا گورنری میںالقاعدہ کے جنگجووں نے ایک ڈاکٹر کو پھانسی دے کر اسے جان سے مار ڈالا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ القاعدہ کے جنگجووں نے ایک ڈینٹل 40 سالہ ڈاکٹر مطہرمحمد سیف الیوسفی کو تنظیم کے خلاف جاسوسی کے الزام میں پکڑ رکھا تھا۔ مقتول ڈاکٹر الیوسفی کا تعلق تعز گورنری سے بتایا جاتا ہے۔القاعدہ عناصر نے ڈاکٹر کو البیضا گورنری کے الصومعہ ڈاریکٹوریٹ میں پھانسی دے کر ہلاک کرنے کے بعد اس کی لاش ایک دیوار کے ساتھ لٹکا دی۔الیوسفی البیضا میں ایک ڈینیٹل ڈاکٹر تھے۔ ان کے دو بچے بھی ہیں۔ یمن میں حوثیوں کی جانب سے بغاوت کے بعد القاعدہ اور اس طرح کے دوسرے شدت پسند عناصر کو اپنی کارروائیاں آگے بڑھانے کا موقع ملا ہے۔
