بلوچستان سول سیکرٹریٹ سٹاف ایسوسی ایشن کی کابینہ تحلیل

بلوچستان سول سیکرٹریٹ سٹاف ایسوسی ایشن کی کابینہ تحلیل

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:بلوچستان سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسو سی ایشن کی کابینہ تحلیل کر کے حاجی عبدالقدیر کاکڑ کو چیئر مین الیکشن کمیٹی نامزد کر دیا گیا ہے اس بات کا اعلان بلوچستان سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسو سی ایشن کے صدر امیر حمزہ محمد شہی ،جنرل سیکرٹری انعام الحق کاکڑ نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا امیر حمزہ محمد شہی نے کہا کہ بلوچستان سیکرٹریٹ ا سٹاف ایسو سی ایشن کی دو سالہ کارکردگی میں سیکرٹریٹ ملازمین کیلئے ختم کردہ اعزازی تنخواہ بحال کردی گئی بلکہ بیسک تنخواہ کی بجائے پوری تنخواہ بمعہ الاﺅنسز شامل ہیں اس کے علاوہ یوٹیلٹی الاﺅنس میں اضافہ،اسٹینو گرافر ،جونیئر کلرک ،سینئر کلرک،سپرٹینڈنٹ ،اے پی ایس،پی ایس، ڈرائیور، سیکورٹی گارڈ،نائب قاصد،چوکیدار،دفتری مشین آپریٹر،مالی،کک،فراش،ویٹر،مصالچی اور مہتر سمیت درجہ چہارم کے دیگر پوسٹوں کی اپ گریڈیشن ،ناغہ کے دن ڈیوٹی دینے والے ملازمین کیلئے اس دن پوری تنخواہ کا آرڈر،لواحقین کے کوٹے پر فوت شدہ ملازمین کے بچوں کی تعیناتی ،ریٹائر منٹ پر 6ماہ کے تنخواہ کی بجائے 1سال کی تنخواہ ،کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 100سے زائد ملازمین کی مستقلی ،حج کوٹے کی بحالی اورسیٹوں کی تعداد 4کی بجائے ،ایس اینڈ جی اے ڈی ایڈ من ونگ کے ملازمین کی پروموشن ،سیکرٹریٹ ،وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اور گورنر سیکرٹریٹ کے ملازمین کو سفری سہولیات،200ملازمین جو میٹرک پاس تھے کو 5سو فیصد کوٹے کے مطا بق جونیئر کلرک پر ترقی ،ملازمین کیلئے صحت کارڈ،ہاﺅس ریکوزیشن کی دوبارہ بحالی اور اس کو وفاق کے مطابق کرنا ،بینولنٹ فنڈ کی یکمشت ادائیگی جس کا جلد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا جیسے مطالبات کی منظوری دلوائی گئی ہے ملازمین کے مسائل اولین ترجیح تھی انہوں نے کہا کہ دیگر مسائل کے حل کیلئے دوبارہ کامیابی کے بعد جدوجہد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دو سالہ دور کے اختتام پر سیکرٹریٹ اسٹاف ایسو سی ایشن کے موجودہ کابینہ کو تحلیل کرتے ہیں ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ حاجی عبدالقدیر کاکڑ کو بحیثیت چیئر مین الیکشن کمیٹی نامزد کردیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!