کوئٹہ:ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل کے احکامات پر اینٹی انکروچمنٹ سیل کی جانب سے باچا خان چوک بلدیا پلازہ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی غیر قانونی تھڑے مسمار کیے گئے اور وہ کرایہ داران جنھوں نے واجبات جمع نہیں کرائے انھیں نوٹس دینے کے بعد آخری وارننگ دی گئی کہ واجبات جلد از جلد جمع کرائے جائے بصورت دیگر دوکانیں سیل کر دی جائیں گی۔کارروائی اینٹی انکروچمنٹ آفیسر محمد قاسم خان، ٹیکس سپرنٹینڈنٹ ذوالفقار یوسفزئی، اسسٹنٹ محی الدین، ٹریفک کے اہلکاران و دیگر متعلقین کی نگرانی میں کی گئی۔
