جعلی اکاؤنٹ کیس؛ آصف زرداری اور اومنی گروپ کیخلاف اہم گواہ اسلم مسعود انتقال کرگئے

جعلی اکاؤنٹ کیس؛ آصف زرداری اور اومنی گروپ کیخلاف اہم گواہ اسلم مسعود انتقال کرگئے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹ کیس اور منی لانڈرنگ اسکینڈل میں نیب کے اہم گواہ اور اومنی گروپ کے اکاؤنٹنٹ انتقال کرگئے۔ اسلم مسعود اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر اور آصف زرداری کے اکاؤنٹنٹ بھی رہ چکے ہیں۔ وہ گردے اور ذیابیطس کے امراض میں مبتلا تھے۔ گزشتہ 6 ماہ سے اسلم مسعود کے گردوں کا ڈائلیسز ہورہا تھا جس کے لیے وہ راولپنڈی کے سرکاری اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اسلم مسعود اومنی گروپ اور آصف علی زرداری کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے تھے۔اسلم مسعود منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے آغاز پر 9 جنوری 2018 کو پاکستان سے فرار ہوگئے تھے۔ ایف آئی اے نے ملزم کی گرفتاری کیلیے ریڈ نوٹس جاری کرکے انٹرپول سے رجوع کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!