نوشکی :خضدار سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 4.0ریکارڈ کی گئی ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پیر کے روز بلوچستان کے ضلع سبی اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کی شدت4جبکہ گہرائی 33کلومیٹر تھی بلکہ مرکز سبی سے 90کلومیٹر مشرق میں تھا۔
