شہدا کی سوچ و فکر پر کاربند رہتے ہوئے ظلم اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گی ،محمد بخش بلوچ

شہدا کی سوچ و فکر پر کاربند رہتے ہوئے ظلم اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گی ،محمد بخش بلوچ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دالبندین نامہ نگار بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری محمد بخش بلوچ نے اپنے ایک بیان میں شہدائے زہری شہید نواب امان اللہ خان زہری شہید ورنا میر مردان خان زہری شہید سکندر گورشانی اور شہید مشرف زہری کو انکے پہلی برسی کے موقع پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ایک سال قبل آج کے دن نادیدہ قوتوں نے پارٹی کے فکری رہنما نواب امان اللہ خان زہری انکے نواسے ورنا میر مردان خان زہری اور انکے ساتھیوں کو گھٹ زہری کے مقام پر فائرنگ کرکے شہید کردیا تاکہ شہید بابو نوروز خان زہری کے خاندان کو بلوچستان کے حقیقی جدوجہد سے دستبردار کرایا جاسکے مگر شاید ان قوتوں کو یہ معلوم نہیں کہ شہید بابو نوروز خان کے خاندان نے سرزمین بلوچستان کی خوشحالی کیلئے اس سے قبل بھی اپنے خاندان سے نوجوانوں کی شہادتیں دیں کر تحریک کو تقویت دی ہیں اور ظالموں کے سامنے سر نہیں جھکایا ہیں بلکہ بلوچستان کے بلوچ قومی تحریک میں مزید شدت کے ساتھ شامل ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ شہید نواب امان اللہ خان زہری نے اپنی پوری زندگی مستقل مزاجی اور اصولوں پر ڈٹ کر گزاری اور تمام تر مصائب و مشکلات کا مقابلہ کرکے ثابت قدم رہا پارٹی اپنے دیرینہ رہنما کی اس تحويل جدوجہد کو کھبی فراموش نہیں کریں گی بلکہ انکے اصل مقصد کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے انکے سوچ و فکر پر کاربند رہتے ہوئے ظلم اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہیں کہ وہ شہیدوں کے وارث جماعت ہوکر بلوچستان کے محرومیوں پر ہر فورم پر آواز بلند کررہی ہیں پارٹی کے دیرینہ رہنماؤں و کارکنوں نے مشکل سے مشکل حالات کا سامنا کرکے پارٹی کو بلوچستان کی سب سے بڑی اور مقبول پارٹی ہونے کآ اعزاز دلایا انہوں نے کہا کہ بی این پی قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان میں ہونے والے مظالم ناانصافیوں اور استحصالانہ پالیسیوں کے خلاف اپنے اصولی موقف پر ڈٹ کر سیاسی و جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!