سوراب(رپورٹر)شہید نواب امان اللہ زہری کی پہلی برسی کے مناسبت سے بلوچستان نیشنل پارٹی سوراب کے زیر اہتمام تحصیل گدر پارٹی دفتر میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔ جس میں بلوچستان نیشنل پارٹی سوراب کے دوستوں نے کیثر تعداد میں شرکت کی، تعزیتی ریفرنس میں شہید نواب امان اللہ زہری اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تعزیت ریفرنس بلوچستان نیشنل پارٹی سوراب کے ضلعی صدر عبدالطیف قلندارنی، نائب صدر میر عبدالرحمن گرگناڑی، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر عبدالمالک رودینی، ڈپٹی جزل سیکرٹری سکندر مینگل،نے و دیگر نے خطاب کی، آخر میں شہداء کے لیے دعا کی گئی۔۔






