نوشہرہ: پانچ سال کی بچی سے زیادتی اور قتل کا ملزم پڑوسی نکلا

نوشہرہ: پانچ سال کی بچی سے زیادتی اور قتل کا ملزم پڑوسی نکلا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوشہرہ: پانچ سال کی بچی سے زیادتی اور قتل کا ملزم پڑوسی نکلا نوشہرہ میں پانچ سال کی بچی سے زیادتی اور قتل کا ملزم بچی کا پڑوسی نکلا۔ ڈی پی او کے مطابق ملزم نے بچی سے زیادتی اور قتل کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم نے بتایا کہ شناخت کے ڈر سے اُس نے بچی کو قتل کیا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزم کے کپڑے اور دیگر شواہد فرانزک لیب بھجوادیے گئے ہیں، ملزم کی عمر 18سال ہے۔ ڈی پی اونے بتایا کہ نوشہرہ میں 5 سال کی بچی کی لاش 2 دن قبل ملی تھی، بچی کی میڈیکل اور پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی ہے۔ ڈی پی او نے مزید بتایا کہ بچی کی تلاش میں ملزم بھی رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!