پاکستان اور سعودی عرب ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہے ہیں،صادق سنجرانی

پاکستان اور سعودی عرب ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہے ہیں،صادق سنجرانی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد : چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے سعودی عرب کے سفیر نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی ہے ،دونوں رہنماﺅں کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں،ہر مشکل وقت میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں،دونوں ممالک ہمیشہ بین الاقوامی معاملات اور مسائل پر مشاورت سے کام کرتے ہیں،پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتا،اسرائیل کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے فیصلے کے دور رس نتائج ہونگے،سعودی عرب کے بادشاہ شاہ عبداللہ اور ولی عہد شہزدہ محمد بن سلمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے،پارلیمنٹ بالخصوص ایوان بالاء کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا،سعودی عرب کی جانب سے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے،امید کرتے ہیں کہ سعودی عرب بھی اسی جذبے کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!