ہمیں کسی کا انتظار کرنے کی بجائے اپنے سماج اور آئندہ نسلوں کو کتابوں اور علم کی جانب خود راغب کرکے تباہی سے بچنا ہوگا  ،   نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی

ہمیں کسی کا انتظار کرنے کی بجائے اپنے سماج اور آئندہ نسلوں کو کتابوں اور علم کی جانب خود راغب کرکے تباہی سے بچنا ہوگا ، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان پیس فورم کے چیئرمین نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ہمیں کسی کا انتظار کرنے کی بجائے اپنے سماج اور آئندہ نسلوں کو کتابوں اور علم کی جانب خود راغب کرکے تباہی سے بچنا ہوگا ،بلوچستان پیس فورم نے صوبے کو درپیش بحرانوں ، افراتفری اور تباہ کاریوں سے نکالنے کیلئے سماج کا رشتہ کتاب سے جوڑا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سراوان ہاﺅس کوئٹہ میں کورونا کی وباءکے بعد کتاب دوست تحریک کے تحت دوبارہ سرگرمیوں کا آغاز کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ال او ایس کے سی ای او نے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کو کتابوں کا تحفہ بھی دیا ،تقریب میں بلوچستان پیس فورم کے وائس چیئرمین ظفر صدیقی ، قاری اختر شاہ ، حاجی رحیم ترین ، ظاہر خان دمڑ سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ کورونا کی وبا کے دوران ہونے والے بین الااقوامی لاک ڈاﺅن کے بعد آج ایک مرتبہ پھر بلوچستان پیس فورم نے اپنی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے تاکہ ہمارا سماج جس ذہنی تناﺅ کا شکار ہے اور اسے اپنے مسائل کا ادراک نہیں اسے ان مسائل سے نکالا جائے۔ بلوچستان پیس فورم نے اپنے سماج کو درپیش بحرانوں ، افراتفری اور تباکاریوں سے نکالنے کیلئے صوبے میں علمی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے سماج کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کیلئے تعلیمی اداروں سے علمی مزاحمت اور فکری تحریک کا آغاز کریں اگر ہم اپنے ساتھ ہونے والے ظلم اور زیادتیوں پر شکایات ہی کرتے رہیں گے تو یہ ہمارے لوگوں کیساتھ ظلم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خطے ، خلیج فارس اور بحرہ عرب میں بہت بڑی سیاسی سرگرمیاں ہونے جارہی ہیں ان سرگرمیوں کو ہم اس وقت ہی سمجھ پائیں گے جب اہم اپنا رشتہ علم اور کتاب کیساتھ جوڑیں گے اور اس کا بہتر ذریعہ مصدقہ کتابیں ہیں جن سے ہم رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!