کراچی: سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی، فی تولہ سونا 2 ہزار 900 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 22 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 487 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ایک تولہ سونا ایک لاکھ 22 ہزار 300 روپے جبکہ 10 گرام سونا ایک لاکھ 4 ہزار 853 روپے کا ہوگیا ہے۔ عالمی منڈی میں سونا 52 ڈالرز کے اضافے سے 2005 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 5 ہزار روپے کم ہے۔ اس کے علاوہ چاندی فی تولہ 60 روپے اضافے 1530 روپے ہوگئی۔ سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد 400 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 19 ہزار 400 روپے کا ہوگیا تھا۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ ایک تولہ سونا ایک لاکھ 19 ہزار 400 روپے جبکہ 10 گرام سونا ایک لاکھ 2 ہزار 366 روپے کا ہوگیا تھا۔ عالمی منڈی میں سونا 8 ڈالرز کے اضافے سے 1953 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 5 ہزار روپے کم تھی۔
