بلوچستان میں رواں ہفتے کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافے کا رجحان ،صوبے کے چار اضلاع میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے33نئے مریض سامنے کے بعدمریضوں کی مجموعی تعداد12403ہوگئی،صوبے میں اس وقت کورونا کے صرف 991مریض زیر علاج ہیں ۔محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق بدھ کو 522افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے,, اس دوران صوبے کے4 اضلاع میں 33مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد صوبے میں وائر س سے متاثرہ مریضوں کی تعداد12403 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 32مریضوں کے کورونا سے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد11 ہزار 273 ہوگئی ہےصوبے میں ریکور کرنے والوں کی شرح 91فیصد ہے جبکہ 991 مریض زیر علاج ہیں، ان کی شرح صرف اٹھ فیصد ہے ،بلوچستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 139ہے ،صوبے میں اموات کی شرح ایک فیصد ہے ،،،جبکہ 214افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔






