بیت المقدس :اسرائیلی جنگی طیاروں نے حماس کے زیر انتظام غزہ پٹی پر گزشتہ رات نئے حملے کیے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے بتایا کہ یہ بمباری غزہ میں فلسطینی عسکریت پسندوں کی طرف سے جنوبی اسرائیل میں کیے جانے والے ایک راکٹ حملے کی بعد کی گئی۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس بمباری کے دوران غزہ پٹی کے علاقے میں حماس کے عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ اس بمباری کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
