اسلام آباد: پنجاب کے مختلف شہروں میں سرکاری زمین لیز پر دینے کے کیس میں سپریم کورٹ نے سرکاری زمین پر پیٹرول پمپس کے قیام کے متعلق تفصیلی رپورٹ تین ہفتوں میں طلب کرلی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں کیس کی سماعت تین رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عوامی اور سرکاری زمینوں پر پٹرول پمپس کیسے تعمیر ہو گئے،ہم نے پیٹرول پمپس ختم کرانے کا حکم دیا تھا۔کمشنر فیصل آبادعدالت کے حکم پر فیصل آباد والا پیٹرول پمپ خالی کروادیا ہے،عدالتی حکم پر مکمل عمل درامد کرینگے.ممبر ریونیو پنجاب نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ خانیوال والا پیٹرول پمپ بھی سیل کردیا یے، چند دنوں میں جگہ خالی کرا دینگے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم پورے پنجاب میں گرین بیلٹ پر قائم پیٹرول پمپس سے متعلق ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرائینگے۔جسٹس قاضی امین نے اس موقع پر ریمارکس دئیے کہ آپ کے پاس اختیارات ہیں قانون اور اختیارات کا استعمال کریں، انتظامہ کا کام ججز اور پارلیمینٹرینز نہیں کرسکتے،کمشنر صاحب تھوڑی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کریں۔چیف جسٹس نے ایک موقع پر کہا کہ اپنے اپنے علاقوں کا سروے کرکے چپے چپے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں،عدالت نے کمشنر اور ممبر ریونیو سے تین ہفتے میں مکمل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت تین ہفتوں تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔
