کوئٹہ:نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے بزرگ بلوچ سیاسی رہنماءمیر حاصل بزنجو کی وفات کو سیاسی عمل کیلئے بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم نے جمہوریت کی مضبوطی ،آئین وقانون کی پاسداری ،پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے طویل جدوجہد کی ،مرحوم نے اپنے والد کے فکر ،سوچ اور فلسفے کو آگے بڑھاتے ہوئے بلوچستان کی عوام کیلئے ہمیشہ سیاسی میدان میں سرگرم عمل رہے بلکہ آمریت وغیر جمہوری قوتوں کی سیاسی عمل میں مداخلت کے خلاف ہمیشہ برسرپیکار رہے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہاکہ میر حاصل بزنجو کی وفات سے سیاسی عمل میں جو خلاءپیدا ہوئی ہے اس کو پر کرنے میں مدتیں لگیںگی جمہوریت کی مضبوطی ،آئین و قانون کی پاسداری اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے جدوجہد کرنے والے بہت بہت کم لوگ ہوتے ہیں جوڈٹ کر غیر جمہوری قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ مرحوم کی سیاسی جدوجہد کو ہمیشہ یادرکھاجائے گا بلکہ بلوچستان کے حقوق کیلئے کی جانے والی جدوجہد صوبے کی عوام نہیں بھلا پائیںگی ،پارلیمنٹ کی بالادستی ،غیر جمہوری قوتوں کی جمہوریت اور سیاست وپارلیمنٹ میں مداخلت کے سخت مخالف تھے مرحوم کی اٹھارویں ترمیم میں کردار بلکہ اسی ترمیم کے دفاع میں اس کا اور اس کے پارٹی کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اپنے آخر سانس تک اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی ا یوارڈ کی حفاظت کیلئے لڑتے رہیںانہوں نے کہاکہ میر حاصل بزنجو کی وفات سے بلوچ قومی تحریک اور محکوم اور مظلوم عوام واقوام کوبہت بڑا نقصان پہنچا ہے حقیقی جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے کی جانے والی جدوجہد کو دھچکا لگا ہے۔
