کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر+ نمائندگان+ نیوزایجنسیاں) ڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ،دکی کے علاقے ناصرآبادمیں فائرنگ سے ایس ایچ او ظفر عباس زخمی ہوگیا نوکنڈی اور پشین میں پیش آنیوالے مختلف ٹریفک حادثات میں 11 افراد زخمی ہوگئے ۔ کوہلو سے لیویز نے بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ بارود برآمدکرلیا حب سے خاتون منشیات فروش گرفتار مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب گوٹھ محمد زمان میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دور مسلح افراد کی فائرنگ سے 50 سالہ خاتون صائمہ بی بی جاں بحق ہوگئی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول کی نعش ہسپتال منتقل کرکے ضابطہ کی کاروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی واقعہ سے متعلق پولیس مزید کاروائی کررہی ہے ۔ ایس پی دکی شیر علی کے مطابق دکی کے علاقے ناصرآباد روڈ پر دوران گشت پولیس نے ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیاتاہم موٹر سائیکل بھگا نکلا پولیس نے مشکوک موٹرسائیکل کا تعاقت کیاجس پر ملزم کی فائرنگ سے ایس ایچ او ظفر عباس زخمی ہوگیاجنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ، ایس پی پولیس کے مطابق ایس ایچ او کوکندھے اور پاﺅں میں تین گولیاں لگی ہیں انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والاشخص یونین کونسل ناصرآباد کا چیئرمین عنایت اللہ ناصر ہے جوکہ موقع سے فرار ہوگیا ہے پولیس ملزمان کی تلاش کررہی ہے ۔بلوچستان کے علاقے نوکنڈی کے قریب ٹرک الٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ پشین کے علاقے سرانان میں پیش آنیوالے ٹریفک حادثے میںدو خواتین سمیت نو افراد زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ،لیویز کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں دو کی حالت تشویشناک ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ اور رسالدار میجر شیر محمد مری کے مطابق کوہلو کیتحصیل کاہان کے علاقے د±رکانی نالہ میںلیویز نے کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاروں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا ہے، برآمد ہونے والے اسلحہ انڈین ساخت کے ہیں جو دہشتگردوں کے زیراستعمال تھابرآمد ہونے اسلحہ میں 82 مارٹر 10 عدد، 83مارٹر 19 عدد، 38 مارٹر 6 عدد، 85 مارٹر 1عدد,آر پی جی سیون 2 عدد، آر پی جی سیون فیوز 1عدد،ہینڈگرنٹ 5عدد،گرنٹز فیوز 4عدد ،APM 11عدد ،ڈیٹو نیٹر 45 عدد ،میٹر والا سیٹ 2عدد ،تھرنا سیٹ 2عدد ،ایٹینا 8عدد،ڈیٹو نائٹر وائر 30 میٹر ،83 ماٹر فیوز 17 عدد ،38 ماٹر فیوز 17 عدد، ٹائم 7عدد TNT EXPکلو 40،،سکیل روند 440 عدد،63 ماٹر BM12 ۔2عدد،،ریمورٹ ایٹینا 2عدد سمیت دیگر اسلحہ شامل ہے ۔ حب میں سی آئی اے پولیس خفیہ اطلاع ملنے پر ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک خاتون کو گرفتار کرکے ملزمہ کے قبضے سے 1165گرام ہیروئن برآمد کرلیا سی آئی اے کے مطابق گرفتار خاتون منشیات فروش ہے۔
