گورنر،وزیراعلیٰ بلوچستا ن ، صوبائی وزراءاراکین قومی و صوبائی اسمبلی و دیگر قائدین کا میر حاصل بزنجو کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

گورنر،وزیراعلیٰ بلوچستا ن ، صوبائی وزراءاراکین قومی و صوبائی اسمبلی و دیگر قائدین کا میر حاصل بزنجو کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر ) گورنر،وزیراعلیٰ بلوچستا ن ، صوبائی وزراءاراکین قومی و صوبائی اسمبلی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میر حاصل بزنجو کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر حاصل خان بزنجو کی وفات سے ملک اور صوبہ ایک اہم سیاسی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے ،مرحوم بلوچستان کی سیاسی آواز تھے جنہوں نے ہمیشہ صوبے کے حقوق کی بات کی انکی وفات سے پید ا ہونے والا خلا ءپر کر نا ناممکن ہے۔ان خیالات کااظہار جمعرات کے روز سینیٹر میر حاصل بزنجو کے انتقال پرچیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری ،گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ،اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو،بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندرخان ایڈووکیٹ، ڈپٹی اسپیکر سرداربابر موسیٰ خیل ،صوبائی وزراءمیر ظہور احمد بلیدی،سردار محمد صالح بھوتانی ،سردار یار محمد رند ،انجینئر زمرک خان اچکزئی،عبدالخالق ہزارہ،میر سلیم کھوسہ،سردار عبدالرحمان کھیتران،حاجی محمد خان لہڑی،نور محمد دمر،مٹھا خان کاکڑ،حاجی محمد خان طور اتمانخیل،اسد اللہ بلوچ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل ،جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی،جمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیر ورکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع ،آغا محمود شاہ ،رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی ، سینیٹر منظور احمد کاکڑ،سینیٹر میر سرفراز احمد بگٹی،سینیٹر انوارلحق کاکڑ ، سینیٹر کہدہ بابر،سینیٹرنصیب اللہ بازئی،انورالحق کاکڑ،سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی،سینیٹر کبیر احمد محمد شہی،سینیٹر طاہر بزنجو،اراکین صوبائی اسمبلی ، نواب محمد اسلم خان رئیسانی، نواب ثناءاللہ خان زہری ،اصغر خان اچکزئی ،میر جان محمد جمالی ،ملک نصیر احمد شاہوانی،میر ذابد ریکی،اختر حسین لانگو،ثناءبلوچ،احمد نواز بلوچ،قادر علی نائل،نصر اللہ زیرے،سید احسان شاہ،گہرام بگٹی،سینئرسیاستدان سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی، جمعیت علماءاسلام کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد ،پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، سید اقبال شاہ، سردار سربلند خان جوگیزئی،بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ،غلام نبی مری،ساجد ترین ایڈووکیٹ،نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ، سابق صوبائی وزراءعبید اللہ بابت ،عبدالکریم نوشیروانی ،جعفر مندوخیل ،طاہر محمود، بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رہنما وسابق سینیٹرسعیداحمدہاشمی، سابق مشیر خزانہ ڈاکٹرقیہ ہاشمی،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ ،جمال شاہ کاکڑ،جمعیت علماءاسلام،جمعیت علماءاسلام (نظریاتی)،عوامی نیشنل پارٹی ،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی،بلوچستان عوامی پارٹی،بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں اور شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے الگ الگ تعزیتی بیانات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ہے ۔گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے اپنے جاری تعزیتی بیان کہاکہ مرحوم حاصل خان بزنجو کا جمہوری رویوں کے فروغ، عوام میں سیاسی شعور و آگاہی پیدا کرنا اور صوبہ کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے نہایت اہم کردار ہے اور انکی سیاسی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ان کی سیاسی خدمات پر خراج عقید ت پیش کیا ہے اپنے جاری بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ میر حاصل خان بزنجو ایک قد آور سیاسی رہنما اور نفیس شخصیت کے مالک تھے مرحوم نے ایک سیاسی ورکر کے طور پر ساری زندگی سیاسی جدوجہد کی میر حاصل خان بزنجو بلوچستان کی سیاسی آواز تھے جنہوں نے ہمیشہ صوبے کے حقوق کی بات کی ان کی وفات سے ملک اور صوبہ ایک اہم سیاسی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے، گورنر وزیراعلیٰ بلوچستان ، صوبائی وزراءاور سیاسی رہنماﺅں نے میر حاصل خان بزنجو کی مغفرت اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!