کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے قائم کمیشن یکم ستمبر سے کوئٹہ میں کیسزکی سماعت کرے گا،سماعت کے دوران 118 لاپتہ افراد کے کیسز سنے جائیں گے۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق لاپتہ افرادبازیابی کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس فضل الرحمن کریں گے،کیسز کی سماعت12ستمبر تک جاری رہے گی اور اس دوران 118 لاپتہ افراد کے کیسز سنے جائیں گے،سماعت میں شامل لاپتہ افراد کا تعلق بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ہے،لاپتہ افراد کی بازیابی کے سلسلے میں کمیشن وفاقی حکومت نے تشکیل دیا تھا۔
