حکومت نے 2 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دیدی

حکومت نے 2 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دیدی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ای سی سی کی جانب سے پاکستا ن ٹریڈنگ کارپوریشن کو گندم کی درآمدگی کیلئے آرڈر جاری کرنے کی اجازت دی گئی۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ گندم کی درآمد کے بعد ملک میں گندم کے بحران اور قیمتوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی، بریفنگ کےد وران بتایا گیا کہ نجی شعبے نے گندم کی درآمد شروع کردی ہے جس کے تحت 5 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی، گندم کا پہلا جہاز 26 اگست کو پاکستان لنگر انداز ہوجائے گا۔ ای سی سی اجلاس میں چینی بحران کے پر قابو پانے کیلئے چینی کی درآمد پر عائد محصولات میں کمی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس کے بعد ملک میں چینی کی درآمد کا آغاز ہونے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!