دالبندین:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر و رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے اپنے ایک بیان میں نیشنل پارٹی کے قائد و ممتاز بلوچ قوم پرست رہنما میر حاصل خان بزنجو کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میر حاصل خان بزنجو نے بلوچستان کی سیاست میں ہمیشہ جمہوری سوچ اپناکر ایک اہم رول ادا کیا ان کی رحلت سے بلوچستان ایک مدبر، معتبر،بہادر کہنہ مشق عظیم سینئر سیاستدان بلوچستان ایک نفیس سیاستدان سے محروم ہوگیامیر صاحب تمام عمر بلوچستان کی محرومیوں کے لیے آواز بلند کی انہوں نے اصولوں پر کبھی سودئے بازی نہیں کی میر حاصل خان اور ان کے خاندان کی قربانیاں بلوچستان کیلئے ہمیشہ یاد رکھیں جائیں گے میر صاحب ایک مدبر اور زیرک سیاستدان تھے اللہ پاک میر حاصل خان بزنجو کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرکے لواحقین کو صبر نصیب کریں۔
