میر حاصل بزنجو کی کی خدمات، کردار، جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘ نواب ثناءاللہ زہری

میر حاصل بزنجو کی کی خدمات، کردار، جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘ نواب ثناءاللہ زہری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

خضدار: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماءسابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے سیاسی جانشین وفرزند سینیٹر میر حاصل بزنجو کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رحلت کو قومی سانحہ اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیدیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرحاصل بزنجو کی حیثیت ایک سیاسی زعمائ،قومی رہنماءاور تاریخ ساز شخصیت کی تھی جس نے کئی دھائیوں پر محیط اپنا سیاسی سفر و جدوجہدجاری رکھا اور وفاق میں بلوچستان کی نمائندگی کا بھر پور انداز میں حق ادا کرتے ہوئے کردار کے منازل طے کرتے رہے۔ وہ وفاق اور صوبوں و تمام اقوام کو جوڑنے میں مہارت رکھتے تھے،ہمیشہ وفاق کی مضبوطی،آئین و پارلیمنٹ کی بالادسی، ملک کی سالمیت اور قوموں کے حقوق کے لئے اپنی سیاسی کاز کی پیروی کرتے رہے۔میر حاصل بزنجو اپنے والد بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی سیاسی وراثت کا حق بھر پور انداز میں ادا کرتے ہوئے پوری زندگی مثبت، ذمہ دارانہ اور عوامی نمائندگی پر مبنی سیاست کو فروغ دیا، پارلیمنٹ میں اپنی دلیرانہ سیاست کی بدولت بلوچستان سمیت پوری قوم کی آواز بنے رہے، میر حاصل بزنجو کی زندگی کھلی کتاب کی مانند تھی اور وہ اپنی حیات میں ایک کردارو پوری قوم کے چشم و چراغ تھے، ان کی خدمات، کردار، جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اور ان کا خلاءبڑے زمانے تک پ±ر نہیں ہوسکے گا۔وہ میرے اچھے سیاسی رفیق ِ خاص تھے، طویل عرصے تک ہم دونوں سیاست اور جدوجہد کی اور اپنا سیاسی مشن آگے بڑھاتے رہے،میر حاصل بزنجو کی اس طرح رحلت اور دنیاءسے کو چ کرجانا قوم کے لئے ناقابل تلافی نقصان اور افسوسناک ہے، دعاءہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام اور ان کے لواحقین اور بلوچستان سمیت پورے ملک میں ان کے سیاسی ورکرز کو صبر جمیل کی توفیق نصیب عطاءفرمائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!