دالبندین نامہ نگار ممتاز سیاسی و قبائلی شخصیت اور الفتح پینل کے سرکردہ رہنماء سردارزادہ میر عمیر محمدحسنی نے محمدحسنی ہاؤس کلی خدائے رحیم دالبندین کے مرکزی دروازے پر اندھادھند فائرنگ اور وہاں موجود پولیس اہلکار کو زخمی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو بلوچ روایات کے خلاف قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچ سامنے سے وار کرتے ہیں رات کی تاریکی میں پیٹھ پیچھے وار کرکے فرار ہونا بزدلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کے پیچھے امن دشمن عناصر کی کارستانی ہے جو جلد ہی قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم پرامن سیاسی لوگ ہیں کسی سے کوئی دشمنی نہیں لیکن اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
